ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا میں انٹرنیٹ سپلائی نظام کو مستحکم کرنے ماہرین کی ٹیم ضلع کا دورہ کرے گی : مرکزی وزیر راجیو چندرشیکھر کا بیان

اترکنڑا میں انٹرنیٹ سپلائی نظام کو مستحکم کرنے ماہرین کی ٹیم ضلع کا دورہ کرے گی : مرکزی وزیر راجیو چندرشیکھر کا بیان

Tue, 17 Aug 2021 18:27:57    S.O. News Service

کاروار:17؍اگست (ایس اؤ نیوز) پہاڑوں اور جنگلات سے بھرے ہوئے اترکنڑا ضلع میں انٹرنیٹ کنکشن اور سپلائی میں جو کمیاں ہیں ان کو دور کرتے ہوئےایک بہتر نظام بنانے کامقصد لےکر ماہرین کی ایک ٹیم ضلع کا دورہ کرے گی ۔ مرکزی حکومت میں  انفارمیشن ٹکنالوجی اور اسکل ڈیولپمنٹ کے ریاستی وزیر راجیو چندر شیکھر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وہ یہاں جن آشیرواد یاترا کی نسبت سے شہر کے پور بھون میں اترکنڑا ضلع کے مختلف میدانوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے گفتگو کرنےکے بعد اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔

وزیر موصوف نے کہاکہ اترکنڑا ضلع کے لاکھوں لوگ ملک کے بڑے شہروں میں برسرروزگار ہیں،انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اس با ت کا خاص خیال رکھاجائے گااور نتیجہ خیز طورپر ان سے رابطہ پیدا کرنےکے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے  نوجوانوں کی اہلیت ، اسکل کے مطابق ضلع میں اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کےقیام کےمتعلق غورکئےجانےکی بھی  بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے بعد والے حالات میں ترقی کو رفتار دینا اہم مقصود ہے  اور جن آشیرواد یاترا کے ذریعے عوام تک پہنچنے کی  ضرورت ہے۔

مطالبات کی پیش کش :میٹنگ میں شریک ضلع کی اہم شخصیات نے ضلع کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کے سلسلےمیں اپنے مطالبات کو پیش کیا۔تجارتی صعنت کارسنگھا کے صدر جی جی ہیگڈے نے کہاکہ  ماہرین اور قابل افراد ضلع سے باہر نہ جائیں ، ان کی اہلیت اوراسکل کے مطابق روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں ۔ ضلع میں کھیل اکیڈمی کا قیام ہو۔ سی اے ایس جی ہیگڈے نے کہا کہ سرسی اور کمٹہ میں ٹکنالوجی پارک کا قیام ہو۔ ٹی ایس ایس ادارے کے جنرل مینجر رویش ہیگڈے نے کوآپریٹیو سوسائٹی کے درپیش مسائل کو حل کرنےکا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر جی جی ہیگڈے نے ضلع میں بھی ایک ایمس قائم کرنے کی بات کہی۔

یاترا کےلئے سرسی پہنچنےپر ضلع  نگراں کاروزیر شیورام ہیبار نے یلاپور ناکہ پر پھولوں کا ہار پہناتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پتور کے رکن اسمبلی سنجیو مٹندور، کیشو پرساد موجود تھے۔ بی جے پی کے ضلع صدر وینکٹیش نایک نے استقبال کیا۔


Share: